گزشتہ حکومتوں نے عمل کی بجائے عوام کو صرف سبز باغ دکھائے، نعیم بازئی

کوئٹہ:صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو فائندہ پہنچے گا ماضی میں نمائندوں نے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی عوام کو صرف سبز دماغ دکھائے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی جمال خیل ور مختلف کلیوں میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات کی اجتماعی اسکیمات سے عوام کو فوائد حاصل ہونگے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل عوام کے بہتر مفاد میں ہے ان منصوبوں سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے حلقہ میں جو بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ عوام کے فنڈز سے ہورہے ہیں ان کاموں کے معیار کی نگرانی میں خود اور عوام کرینگے تاکہ عوام کو معیار پر کوئی شکایت نہ ہو انہوں نے کہا کہ ماضی میں کامیاب نمائندوں نے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی فنڈز کا کوئی معلوم نہیں ہوا کہ وہ کہاں خرچ کئے گئے عوام کو صرف سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا اس لئے حلقہ کے عوام مسائل ومشکلات کا شکار ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں موجودہ دور میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے علاقے اور عوام کی حالت بدل جائیگی اور یہ حلقہ آئندہ ایک مثالی علاقہ ہوگا موجودہ بجٹ میں کچلاک نوحصار اغبرگ میں میگا پروجیکٹس کے تحت صحت،تعلیم، سٹیڈیم، کالجز اور ٹراما سینٹر کی تعمیر سے علاقے کے لاکھوں عوام مستفید ہونگے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تمام اراکین اسمبلی اور تمام اضلاع کی برابری کی بنیاد پر ترقی اور مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اہل بلوچستان کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے اور فنڈز رکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں