دالبندین، کرپشن، لاپرواہی اور نااہلی کی وجہس ے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے، عارف محمد حسنی

دالبندین: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران بالا مسلسل چاغی کے عوام کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں ان کی نا اہلی، کرپشن اور لاپرواہی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے چونکہ ان کے لئے ضلع چاغی میں کرپشن کرنے اور کمیشن کھانے کے سارے راستے مسدود ہو چکے ہیں انہیں کرپشن کا موقع نہیں ملتا اس لئے ان کو شدید تکلیف ہورہی ہے جس کا بدلہ وہ عوام سے ایک کرپٹ آفیسر کی تعیناتی کی صورت میں لینا چاہتے ہیں جو جہاں بھی ایکسین رہا ہے اس نیکرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور محکمے کے فنڈز خورد برد کرکے اپنے من پسند لوگوں کو ٹور پر بھیجا ہے لیکن میں اسے واضح طور پر کہتا ہوں کہ نہ مجھے کرپٹ لوگ چاہیئے اور نہ کرپشن پسند ہے مجھے ہر حال اور ہر قیمت پر عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا عملی ثبوت چاہیے اگر عوام کو مزید پانی کی بحران کا سامنا کرنا پڑا تو میں متعلقہ ذمہ داروں اور ایکسین کے خلاف ہر آخری حد تک کاروئی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی ہے چاغی کو پانی جیسے بحران سے دوچار کرنے والے نااہل سیکرٹری پی ایچ ای و ایکسین محکمے کے فنڈز کو غیر قانونی طریقے سے پروسیجر کو فالو کیئے بغیر چیک کے ذریعے نکال کر ہڑپ کررہے ہیں ان کے خلاف بہت جلد نیب سے رجوع کرینگے اور عوام کو اذیت سے دوچار کرنے والوں کو ہر صورت لگام دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں