بیلہ، سکول کے تعمیر کیلئے منظور شدہ فنڈز 36لاکھ رروپے غائب
بیلہ :سکول کے دو کمروں کی تعمیر کیلئے منظور شدہ فنڈز 36لاکھ روپے غائب رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے اپنے ایم پی اے کے مخصوص فنڈز سے رقم منظور کروائی تھی سکول کے کمروں کی تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق بیلا کے نواحی علاقے کوناڑو پیر گوٹھ میں پرائمری سکول کی دو کمروں پر مشتمل عمارت کی تعمیر کیلئے رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنی پارٹی کے ایم پی اے کے فنڈز سے 36 لاکھ روپے منظور ہوئے لیکن کافی عرصہ گذر جانے کے باوجود ٹھیکیدار نے کام شروع نہیں کیا علاقہ مکینوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار سے متعدد بار رابطہ کیا گیا مگر ٹھیکیدار ٹس سے مس نہیں ہورہا جو کہ باعث تشویش امر انہوں نے مزید کہا کہ سکول کے کمروں کی تعمیر کا ٹھیکہ حکومتی سیاسی رفیقوں دیے گئے ہیں جو دانستہ تعمیراتی کام میں تاخیر کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سردار اختر جان مینگل کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کوناڑو پیر سکول کیلئے دو کمروں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم منظور کی اور تعلیم دوست ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اسسٹنٹ کمشنر بیلا اور ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کی من مانیوں اور تعمیراتی کام میں سست روی کا فوری نوٹس لیا جائے اور تعمیراتی کام کام جلد مکمل کرکے ایک بہترین تعلیمی منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا جائے تاکہ طلبا کو کمروں کی سہولت میسر ہو سکے۔


