عوام سے کئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں، زمرک اچکزئی
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کیے گئے وعد ے پور ے کیے جارہے ہیں قلعہ عبداللہ کو ترقیافتہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے قلعہ عبداللہ کو دو ضلعوں میں تقسیم کرکے یہاں کے عوام کے مسائل حل ہوں گے او رروزگار کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی بہتری آئے گی قلعہ عبداللہ کے عوام اے این پی کی کارکردگی سے مطمئن ہے بعض جماعتیں اپنی کارکردگی کو چھپانے کیلئے الزامات کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ضلع قلعہ عبداللہ ہیڈ کوارٹر جنگل پیرعلی زئی کے مقام پر اس لیے بنے گا کیونکہ یہاں 16سو ایکڑ سرکاری زمین پڑی ہیں اگر کسی کو سرکاری زمین پر بننے پر اعتراض ہے تو جو بھی قبیلہ پورے ضلع میں جس جگہ پر 3سو ایکڑ زمین بلا معاوضہ دے گا ہیڈ کوارٹر وہاں بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ آج سے تقریبا 25 سال پہلے سارے علاقائی معتبرین علاقائی اتحاد کی صورت میں مرحوم غلام سرور خان پیرعلیزئی(کاکاجی)کی سربراہی میں جس میں مرحوم ملک علی شاہ کاکڑ اور خود بسم اللہ خان کاکڑ بھی اسی اتحاد کے ممبران تھیاس جنگل پیرعلیزئی کے مقام پر متفق ہوئے تھے اور اس وقت ہیڈ کوارٹر کے لیے محکمہ جنگلات سے سرکاری زمین ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے نام الاٹ کروائی تھی انہوں نے کہاکہ مخالفین عوامی نیشنل پارٹی سے کئی گنا زیادہ اکثریت میں حکومتوں کا حصہ رہ چکے ہیں مگر اج تک کوئی عوامی مفاد کا کام نہیں کر سکے اب اس ضلع کی مخالفت اس لیے کر رہے ہیں کہ ان کے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔


