بیلہ، انتظامیہ کی کامیاب کارروائی، 8کلو چرس برآمد، ایک شخص گرفتار
بیلہ: ایس ایچ او بیلا کی کامیاب کاروائی 8کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ایس ایچ او بیلا حاصل خان قمبرانی نے پولیس پارٹی اسسٹنٹ سب انسپیکٹر سید عبداللطیف شاہ اے ایس آئی اکبر موسی ہیڈ محرر عبدالرزاق کانسٹبل نصراللہ ضیا اللہ محمد اشرف انور امین اور قادر بلوچ مین آر سی ڈی شاہراہ نمی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والی کرولا کار نمبر EZ_737کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے مجیب اللہ ولد عبدالقادر سکنہ پشین کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ایس ایچ او بیلا حاصل خان قمبرانی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش قانون کے شکنجے سے پر گز محفوظ نہیں ہوں گے نوجوان نسلوں کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے حقدار نہیں ان کی جگہ قانون کی سلاخوں کے پیچھے ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کا ززہر پھیلانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی عوامی حلقوں نے اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او بیلا حاصل خان قمبرانی اور پولیس پارٹی کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔


