کوئٹہ روٹ پر چلنے والی ویگن مالکان کی بدمعاشی، من مانی اور زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، عوامی حلقے

ژوب:کوئٹہ روٹ پر چلنے والی کھٹارہ ویگن مالکان کی بدمعاشی،من مانی اور زیادتیوں کا نوٹس لیاجائے ژوب سے براستہ کوئٹہ اور کوئٹہ سے براستہ ژوب صوبہ پنجاب اور خیبر پشتون خواہ پر چلنے والے اے سی اور صاف بسوں میں ژوب کی سواریوں پر بزورطاقت پابندی لگائی جب ژوب کی کوئی سواری کوئٹہ سے بس میں بیٹھ جائے تو کھٹارہ ویگن مالکان کے ایک بدمعاش گروپ کوئٹہ نیشنل ہائی وے، دوسراگروپ مین بازار عمران شہید چوک پر اور تیسراگروپ ڈی آئی خان قومی شاہراہ سی لیازہ کے مقام پر کھڑے ہوتے ہیں ژوب کے سواریوں کو اتار دیتے ہیں جس میں خواتین، بچے اور بوڑھے سوار ہوتے ہیں اور بس کے ڈرائیور سے پیسے لے جاتے ہیں اس کو بے عزت کرتے ہیں اور بس کے شیشے تھوڑدیتے ہیں اس حوالے سے ژوب پولیس کو باقاعدہ درخواست بھی دی گئی ہیں لیکن ژوب پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی کھٹارہ ویگنوں نے گزشتہ تئیس سالوں سے ژوب کے عوام کو خوار وذلیل کیا اب تئیس سال کے بعد عوام کیلئے ان بسوں کی صورت میں ایک سہولیات پیداہوا وہ بھی ویگن مالکان کی وجہ سے ژوب کے عوام پر عذاب بن گیاژوب کے عوام نے صوبائی وزیرلائیوسٹاک حاجی مٹھاخان کاکڑ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری ار ٹی اے،کمشنرژوب ڈویژن،ڈپٹی کمشنرژوب میرشہک بلوچ، اسسٹنٹ کمشنرروحانہ گل کاکڑ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ژوب کوئٹہ روٹ پر چلنے والے کھٹارہ ویگنوں پر پابندی لگائی جائے اور ویگن مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ ژوب کے عوام باآسانی اے سی بسوں میں سفر کرے اور ژوب کے مختلف علاقوں میں بسوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے کھڑے گروپوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کرے ورنہ ژوب کے تمام سیاسی،سماجی اور قبائلی حلقے کھٹارہ ویگنوں کے خلاف سخت احتجاج کرے گی جس کی تمام ترذمہ داری کھٹارہ ویگن مالکان پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں