ان ہاؤس تبدیلی آئی تو ہم اس کو روکیں گے، رانا ثنا اللہ

لاہورمسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ ہے اور اب صرف اے پی سی ہونے کی دیر ہے، حکومت سے نجات کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے،اگر ان ہاؤس تبدیلی آئی تو ہم اس کو روکیں گے نہیں لیکن ہم اس کے بعد حکومت بنانے کی کوشش نہیں کرینگے،پنجاب حکومت ضمانت دینے یا نہ دینے کا اختیار نہیں رکھتی،قانونی ٹیم پنجاب حکومت کے فیصلے پر غور کر رہی ہے اور وہی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرے گی، ہائیکورٹ نے نواز شریف کیلئے 7 ارب کی شرط ختم کی باقی اجازت حکومت نے ہی دی ہے۔ میر ے خلاف ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے تحقیقات کرتے رہے اور پھر اے این ایف کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا لیکن میں سرخرو ہوا،نیب کو بدترین سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمیر بلوچ کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں