پنجاب‘ لاک ڈاؤن میں 24اپریل تک توسیع کا امکان

لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت کوروناوائرس کی روک تھام سیمتعلق اجلاس میں لاک ڈاون کی توسیع پر غور کیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کیشرکا نے پنجاب میں لاک ڈاؤن میں توسیع پرغور کیا۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں لاک ڈاو?ں میں 24 اپریل تک توسیع اور اس کا نوٹیفکیشن جلدجاری ہونیکاامکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ماہرین نے حکومت پنجاب کو 28 روزلاک ڈاؤن رکھنیکی تجویزدی تھی۔ اس لیے متاثرہ علاقوں کو کورونا کا مکمل خاتمہ ہونے تک سیل رکھنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں لاک ڈاؤن پرسختی سیعملدرآمد یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات تسلسل برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔حفاظتی اقدامات،متاثرہ مریضوں کیعلاج کیلییانتظامات کاجائزہ لینے کے لیے منعقعدہ اجلاس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل عامر مجید بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور کورکمانڈرلاہورنے حفاظتی اقدامات ودیگرامورپربھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی سٹی ٹریفک پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جس کے دوران 11ہزار 132 رکشہ ڈرائیورز اور موٹرسائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ 7211 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔سی ٹی او لاہورسید حماد عابد کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 3362 بند رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے۔62703 گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔سید حماد عابد نے کہا کہ شہری لاک ڈاؤن کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا جا رہا ہے۔ شہری بلاوجہ اور غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں