چین اور سندھ کے ٹرالرز کی موجودگی میں پسنی کے ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج
پسنی: ساحل بلوچستان کے باسی پانی انسانی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں چین اور سندھ کے شپ ماہی گیروں کا استحصال کر رہے ہیں ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں پسنی شپ ہابر کی تعمیر کیلئے 80 کروڑ سے زائد کی رقم کرپشن کی نذر ہو چکی ہے پسنی کے ماہی گیر شدید معاشی و معاشرتی مشکلات کا سامنا کرر ہے ہیں لائسنس فیسوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے بے تحاشہ اضافہ ناانصافیاں کو جنم دے گا ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبران سینیٹر قاسم رونجھو، ایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی ضلعی صدر کہدہ علی رند، تحصیل صدر لالا مراد جان، سنگت شیخ احمد ماہی گیروں کے نمائندے شیخ رشید،کہدہ امین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی کسان و ماہی گیر سیکرٹری ڈاکٹر عزیز بلوچ میر انور بلوچ شاہ مختیار بیرسٹر جہانزیب رونجھو بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسنی شپ ہاربر جو کئی سالوں سے نامکمل ہے جس سے بلوچستان کے غریب ماہی گیر مصائب کا شکار ہیں شپ ہاربر کے لئے جاری کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہو چکی ہے حکمرانوں اور انتظامیہ نے خودبرد کرتے ہوئے ماہی گیروں کا مزید اضافہ کیا سی پیک کے دعویدار جیونی گوادر پسنی اوماڑہ کو صاف پانی دینے سے قاصر ہیں اسی طرح دیگر سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ہم جمہوری لوگ ہیں ترقی و خوشحالی کا مخالف نہیں مگر یہ کیسی ترقی ہے کہ اکیسویں صدی میں لاکھوں افراد انسانی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں مقررین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یہاں ترقی چاہتے ہیں تو سب سے پہلے گوادر جیونی پسنی اورماڑہ پشکان کی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کرے اسی طرح غیر قانونی ٹرالنگ ماہی گیروں کے نسل کشی کے اقدامات بند کرے تاکہ چین اور سندھ کے شکاری ماہی کی نسل کشی نہ کر سکیں بلوچ بحر کے ماہی گیروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا جائے گوادرسمیت پسنی جی ٹی کی تعمیر کو فوری طور پر مکمل کیا جائے صوبائی حکومت کی جانب سے کشتیوں کے لائسنس فیسوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے سی پیک کے خواب دکھانے والے پانی صحت تعلیم روزگار بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں پسنی میں شینزئی میں جو ڈیم تعمیر کی جا رہی ہے یہ غیر قانونی ہے مقامی زمینداروں کی زمین پر قبضہ کر کے ڈیم کی تعمیر کی جا رہی ہے بلوچستان کے قبائل کی زمینوں پر غیر قانونی طریقے سے سرکاری الاٹمنٹ کروا کر ناانصافی برت رہی ہے مقررین نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت ناانصافیوں کا نیا سلسلہ شروع چکی ہے کہ بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں مسائل کے حل اور مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی رہے گی۔


