بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی

راولپنڈی :بھارتی فوج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر گزشتہ شب بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری کر دیا ہے جس کی زد میں آ کر 2 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات بلااشتعال فائرنگ کی، چری کوٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سریاں گاؤں کا 35 سالہ رہائشی زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب شکر گڑھ سیکٹر کے نواحی گاؤں ننگیال کا 57 سالہ رہائشی بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج نے چند روز قبل بھارتی کنٹرول لائن پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی ملٹری کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود کے 600 میٹر اندر گھس آیا تھا جس پر پاک فوج نے کارروائی کی۔ بھارت نے شرمندگی چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں