سندھ کسی کا بوجھ برداشت نہیں کریگی, افغان مھاجرین کو روکنے کے لئے سرحد سیل کردی جائے

کراچی:سندھ حکومت نے وفاق سے افغان مہاجرین کو سندھ میں داخل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سندھ کسی کا بوجھ برداشت نہیں کریگی. صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ افغان مھاجرین کے لیے فاٹا, کے پی, پنجاب میں کیمپس قائم کیے جائیں, بڑی تعداد میں افغان مھاجرین پاکستان آسکتے ہیں. اسماعیل راہو نے کہا کہ افغان مھاجرین کو روکنے کے لئے سرحد سیل کردی جائے, سندھ میں ضیاء الحق کے دور کے لائے ہوئے افغان مہاجرین ابھی تک سندھ سے واپس نہیں گئے,ان کو واپس بھیجا جائے, اب سندھ کسی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا. انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی نقل مکانی ناگزیر ہوتو انہیں افغانستان سے ملحکہ علاقوں تک محدود رکھا جائے. اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ خاص طور پر کراچی پر پہلے ہی تیزی سے بڑھتی آبادی کا دباؤ ہے, اسی وجہ سے کراچی پہلے ہی امن امان، بجلی، گیس، پانی اور روزگار جیسے مسائل کا شکار ہے, سندھ مزید کسی بڑی ھجرت کا متحمل نہیں ہو سکتا. صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے سندھ حکومت پہلے ہی مالی وسائل کا شکار ہے. انہوں نے کہا کہ اب سندھ کسی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا, وفاق افغان مھاجرین کو دیگر صوبوں میں رکھے یا ان کو واپس بھیجے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں