کوہلو، مختلف فائرنگ وحادثات میں 6افراد زخمی

کوہلو:کوہلومیں فائرنگ اور ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق اوریانی میں مہندانی قبیلے کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ لاسے زئی کے مقام پر آغا خان کنسٹریکشن کمپنی کی گاڑی الٹنے سے 5افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک کی شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں