ایران سے بلوچستان کودوسرے روز بھی بجلی کی سپلائی بند،لوگوں کومشکلات کا سامنا

پنجگور ،( نامہ نگار ) پنجگور سمیت مکران کے تینوں اضلاع میں آج دوسرے روز بھی بند علاقے میں پانی کی شدید قلت گرمی کی شدت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ایران نے بغیر کوئی وجہ بتائے مکران کو دی جانے والی بجلی کل صبح سے بند کردی ہے. جس کی وجہ سے مکران کے لوگوں کو پانی کے حصول اور شدید گرمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت ایران بلوچستان کے مکران ڈویژن کیلیئے 70 میگاواٹ بجلی فراہم کرتا رہا تھ گزشتہ روز علی الصبح ایران سے مکران کو فراہم کی جانے والی بجلی منقطع ھے واپڈا زرائع بجلی کی بندش کی وجہ ایران میں بجلی کی شارٹ فال بتا رہے ہیں..: مکران ڈویژن کو بجلی سپلائی کرنے کا متبادل زریئع موجود نہیں بجلی کی طویل بندش سے تینوں اضلاع کے لاکھوں عوام مشکلات کے شکار ہوگئے ہیں. اور علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں