سوراب، لیویز کی کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلا ف مہم

سوراب: لیویز فورس گدر کا کالے شیشوں کے خلاف مہم گدر شہرکے مختلف مقامات پر کالے شیشے استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی گئی کئی گاڑیوں سے کالے سٹیکرز اتار لئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوراب عبدالقدوس اچکزئی کی جاری کردہ احکامات پر ڈی اسسٹنٹ کمشنر گدر جلال الدین کاکڑ کی زیرنگرنی میں محمد رفیق سمالانی کا لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراہ گدر شہر میں کالے شیشوں کے خلاف مہم شرو ع کیا ہے لیویز فورس گدر کے جوانوں نے کارروائیوں کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹیکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایات کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی مہم کے دوران لیویز فورس کے جوانوں نے شہریوں سے کرونا وبا سے بچنے کے لئے حکومتی ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں