کوئٹہ، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادرنے34ارب گیارہ کروڑ روپے سے زائدکا ٹیکس جمع کر لیا

کوئٹہ: ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادرنے 34ارب گیارہ کروڑ روپے سے زائد کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں جمع کر کے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر کی جانب سے مالی سال 2020-21کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق مذکورہ رقم ایف بی آر کی جانب سے دیئے گے اہداف سے کئی گنا ء زائد محصولات جمع کیے۔ سال 2020-2019میں 19 ارب 33 کروڑ روپے جمع کرانے گئے تھے جبکہ۔موجودہ رقم 15 ارب زائد ہے۔ اسطرح 76.43% زائد ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔ ریونیو کی اس وصولی میں ایران سے منسلک تین بارڈر کسٹمز اسٹیشن جن میں پنچگور، مند،اور گبد شامل ہیں نے مجموعی طور پر 2 ارب 29 کروڑ روپے تک ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں جمع کئے جبکہ پچھلے سال 81 کروڑ روپے جمع کیے گئے تھے لہذا موجودہ رقم %183 زائد ہے۔ شب بریکنگ میں 13 ارب 73 کروڑ روپے جمع کیے جبکہ پچھلے سال ڈیڑھ ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ موجودہ رقم %795 زائد ہے اسی طرح اینٹی اسمگلنگ کے شعبے میں کسٹم کے عملے نے ایف بی آر سے ملنے والے اہداف کو بخوبی عبور کرتے ہوئے اب تک سوا تین ارب روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا ہے۔ ا جن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ایرانی ڈیزل،پان پراگ، گٹکا، ادویات، الیکٹرونکس کا سامان،ا سکریپ، کمبل کارپٹ، چھالیہ، ٹائرز، کپڑا، آٹو پارٹس شامل ہیں۔ جبکہ پچھلے مالی سال 2020-2019 میں ایک ارب 28 کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان اسمگلنگ کی اڑ میں قبضے میں لیا گیا تھا۔ موجودہ رقم % 145 زائد ہے کرونا وائرس کے باوجود اسٹاف ہفتہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہے جس کے وجہ سے 4اہلکار ڈیوٹی کے دوران اس موذی مرض سے شہید ہوگئے تھے۔۔ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل رہی سینئر ممبر کسٹم طارق ہدا اور چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان گل رحمان کی خصوصی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ریونیو ٹارگٹ کو بھی بہتر انداز میں عبور کیا اسی طرح بڑی تعداد میں منشیات بھی پکڑی گئی ہیاس طرح کوآرڈینیشن کے پالیسی کو اپنا تے ہوئے دوسروں محکموں کے ساتھ بہترین تعلقات رائج کے جا چکے ہیں۔ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے عمل کو بھی مناسب اہلیت قابلیت اور ڈیڈیکشن ک فارمولے پر رائج کیا جا چکا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی صاف اور شفاف پالیسی کے تحت جلد از جلد اور کم وقت میں کلیرنس پر بھی عمل درآمد شروع کیا گیا۔ اور ہر قسم کی شکایت کے ازالے کے لئے بھی اسٹاف موجود ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد سینئر ممبر کسٹمز (آپریشن)طارق ہدا اور چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی جانب کلکٹر طاہر قریشی ایڈیشنل کلکٹر غلام حیدر میسر ایڈیشنل کلکٹر شعیب قاضی سمیت کلکٹریٹ کوئٹہ کے تمام اسٹاف کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے بلوچستان کسٹمز کلکٹریٹ نے گل رحمان چیف کلیکٹر کی سربراہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امسال اب تک مجموعی طور پر کوئٹہ اور گوادر کلکٹریٹ سے 73ارب سے زائد رقم محصولات کی مد میں جمع کئے۔ جو کہ پاکستان کسٹمز کی جانب سے سخت ترین حالات میں ایک ناقابل شکست عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں