حمیدآباد، حکام کو اطلاع کے باوجود احساس سنٹر میں بیوہ خواتین سے مبینہ طورپرکٹوٹی جاری

حمید آباد: صحبت پور احساس سنٹر میں کٹوٹی کا سلسلہ جاری ہے بیوا غریب خواتین سے مبینہ طور پر 500سو روپے سے لیکر 1000روپے کٹوٹی کی جا رہی ہے مگر کوئی پوچھنے والا کوئی نہیں۔ ذرائع کے مطابق جب صحافیوں احساس سنٹر صحبت پور پہنچ گئے توسینٹر کے باہر مرد خواتین اور چھوٹے بچوں کی کثیر تعداد تپتی دھوپ میں کھڑے تھے وہاں موجود مرد خواتین کا کہنا تھا کہ سنٹر کے اند نہ سایہ کا بندوبست کیا گیا اور نہ ہی پینے کیلئے پانی دستیاب ہے مگر ہم مجبور ہو کر مہنگے داموں میں پینے کا پانی خرید کر لیتے ہیں سایہ نہ ہونے کی وجہ سے بوڑھی خواتین بے ہوش ہو جاتے ہیں اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ احساس سنٹر صحبت پور ہم سے مبینہ طور پر500سو روپے سے لیکر ایک ہزار روپے کٹوتی کرتے ہیں یہ فریاد کس سے کریں کون ہمارا فریاد سنے گا صحبت پور احساس سینٹر میں کٹوٹی نہ تھم سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں