اوستہ محمد، ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3افراد زخمی

اوستہ محمد:اوستہ محمد کے مین شاہی بازار میں سنیل کمار کے کلاتھ ہاؤس میں ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی۔شاہی بازار میں سنیل کمار کی کپڑے کی دوکان پر ڈکیتی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر ہوٹل کامزدور احسان علی مہیسر اور راہگیرمحمد یونس شدید زخمی جبکہ دوکان دار کا پارٹنر جاوید احمد دایو شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو بازار میں موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف نیانہیں طبعی امداد دینے کے بعد جاویداحمد دایو اور محمدیونس کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیاجبکہ جاوید کی حالت خطرے سے باہرہے اور احسان علی مہیسر بھی زندہ ہیں۔دریں اثناء واقع کے دوران ناصر سیال نامی شخص کا موٹرسائیکل بھی بازار سے چوری ہو گیا۔واقع کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔مذید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں