حکومت عام آدمی کی زندگی بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ : صوبائی وزیرِ کھیل و ثقافت و ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عام آدمی کی زندگی بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام ایک خوشحال اور پر سکون زندگی گزر کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ 27 میں مختلف زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کر تے ہوئے کیا ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے دوران صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی کوششوں سے ہم نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل کروائیں انہوں نے کہا کہ نئے پروجیکٹس کی تکمیل سے انشاللہء بلوچستان ترقی کی ایک نئے شاہراہ پر گامزن ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوششوں سے ہسپتالوں و سکولوں اور پینے کے صاف پانی کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں تاکہ صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوجائے و عوام کو صحت جیسے سہولیات اور پینے کے لئے صاف پانی میسر آسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم، صحت، صاف پانی، زراعت سڑکوں اور دیگر منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں تاکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکے صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت پورے بلوچستان میں سڑکوں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر بلوچستان کو ترقی کے ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر ینگے۔


