8کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بھی چاغی کے باسیوں کو بھی پینے کا پانی نہ مل سکا

چاغی:8 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بھی چاغی کے باسیوں کو بھی پینے کا پانی نہ مل سکا۔ترقی و خوشحالی کے دعوے جھوٹے نکلے۔ شدید گرمی میں لوگوں کا برا حال۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے چاغی میں آبنوشی اسکیم کے لیے 8 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے زیر تعمیر واٹر اسپلائی اسکیم اور اوور ہیڈ ٹینک کسی درد کا دوا نہ بن سکا۔شدید گرمی میں لوگ پینے کے پانی کی خاطر بلکتے رہے بچے بوڑھے عورتیں اور مرد حضرات پانی کے برتن اٹھائے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ چاغی میں پانی کی قلت کے سبب ٹینکر مافیا کی چاندنی ہوگئی اور فی ٹینکر 12 سو روپے سے تجاوز کرکے 15 سو روپے تک ہونے لگی عوامی وسماجی حلقوں محکمہ پی ایچ ای کے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ چاغی شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور زیر تعمیر واٹر اسپلائی اسکیم اور اوور ہیڈ ٹینک کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر پانی کی قلت کے خلاف عوام سراپا احتجاج بنیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں