کس قانون کے تحت صارفین کو بلوں میں سلو میٹر ,پی یو جی چا رجزاضا فی چارجز بھیجے اور جر ما نے وصول کئے جا رہے ہیں ,بلو چستان ہا ئی کورٹ

کو ئٹہ (سٹاف رپورٹر)بلو چستان ہا ئی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جما ل خان مندوخیل اورجسٹس جنا ب جسٹس عبدااللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے سو ئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے سلو میٹر /پی یو جی چا رجز جر ما نوں و دیگر مدات میں صا رفین کو بھاری بھر کم بلز بھیجنے اورایس ایس جی سی کو ئٹہ کے جنرل منیجر کی عدالت میں عدم پیشی پر سخت بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے ریما رکس دئیے ہیں کہ بتا یا جا ئے کہ کس قانون کے تحت صارفین کو بلوں میں سلو میٹر /پی یو جی چا رجزاضا فی چارجز بھیجے اور جر ما نے وصول کئے جا رہے ہیں ،جب سے مدنی صدیقی بطورکمپنی کے جنرل منیجر آ ئے ہیں انہوں نے صارفین کی نا ک میں دم کر رکھا ہے وہ وقفہ کے بعد پیش ہوں بصورت دیگر متعلقہ پولیس تھا نہ کے ایس ایچ او کو انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیںگے،بنچ کے ججز نے کمپنی کے وکیل کو مخاطب کر تے ہو ئے ریمارکس دئیے کہ شکار پور سے گیس بند کر دو یہ عوام کے لئے عذاب بنا ہوا ہے ۔جمعرات کے روز سنیئر قا نون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ،سلطا نہ ثروت ایڈووکیٹ اور فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ کی جا نب سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور کو ئٹہ الیکٹرک سپلا ئی کمپنی (کیسکو)کی جا نب سے صارفین کو مختلف مدات میں بھا ری بھر کم بل بھیجنے، گیس کمپنی کی جا نب سے صا رفین سے سلو میٹر /پی یو جی چارجزکی وصولی ،صارفین کو بتا ئے بغیر میٹر ز تبدیل کرنے، گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر سے متعلق دائر آ ئینی درخواست کی سما عت شروع ہو ئی تو درخواست گزاران ،ڈپٹی اٹا رنی جنرل مصطفےٰ بزدار،سوئی سدرن گیس کمپنی کے وکیل عدنان شیخ ایڈووکیٹ ، ،اوگرا کی جا نب سے عبدالظا ہر کاکڑ ایڈووکیٹ، ظہور احمد مینگل ایڈووکیٹ پیش ہو ئے جبکہ صو بے کے مختلف علا قوں سے آئے ہو ئے صارفین بھی ہا تھوں میں بلز لئے عدالت میں مو جو د تھے ۔ سما عت کے دوران عوامی نیشنل پا رٹی (ولی) کے مرکزی رہنما ء اورنگزیب کا سی کی جا نب سے آئینی درخواست میں فریق بننے کیلئے نصیب اللہ کا سی ایڈووکیٹ کے تو سط سے درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر تے ہو ئے اسے کیس میں فریق بننے کی اجازت دی ،سما عت کے دوران سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ،سلطا نہ ثروت ایڈووکیٹ اور فر زانہ خلجی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتا یا کہ مو سم گرما میں بھی ضلع پشین اور صو بے کے مختلف اضلا ع کے صارفین کو نا صرف گیس پریش کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا سامنا ہے بلکہ انہیں سلو میٹر /پی یو جی چارجز ،اضا فی چا رجز اور جر ما نوں و دیگر کی مد میں بھا ری بھرکم بل بھیجے جا رہے ہیں جو صو بے کی عوام کے ساتھ ظلم ہے جس پر عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر مدنی صدیقی کو طلب کر تے ہو ئے ان کی سما عت کے موقع پر عدم پیشی پر سخت بر ہمی کا

اپنا تبصرہ بھیجیں