بھارت میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 24گھنٹوں میں 34ہلاکتیں

نیو دہلی: بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، پچھلے 24گھنٹوں میں بھارت بھر میں 34یلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 900سے زائد کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جس سے بھارت میں ایک خوف پھیل رہا ہے۔ کورونا سے مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاون لگا دیا ہے۔ لیکن کورونا سے کیسز کا سلسلہ نہیں رک رہا ہے۔ حکومتی حکام نے اندیشہ دیا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھا دیا جائے گا، جبکہ نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں اب مجموعی طور پر 8ہزار447مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بھارت چین کے بعد سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ اور ماہرین اس خوف میں ہیں کہ اگر وائرس بھارت میں پھیل گیا تو یہ بڑا نقصان دے سکتاہے۔ بھارت میں فروری کے اندر کیسز ریکارڈ ہونا شروع ہوئے تھے جو بعد میں پھیلتا گیا۔ کورونا وائرس کا آغاز چین میں ہوا تھا لیکن دو مہینے کے اندر یہ وائرس چین سے نکل کر پور ی دنیا میں پھیل گیا۔ اب تک عالمی ممالک اور ادارے اس کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ جبکہ عالمی ادارے کی طرف سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہیکہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور سوشل ڈیسٹنسنگ قائم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں