نصیرآباد: بچی سمیت دو افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد میں دو مختلف واقعات میں ایک بچی سمیت دو افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ایک شخص کی نعش کو پٹ فیڈر کینال سے نکال لیا گیا شناخت کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شہر میں پٹ فیڈر کینال میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جسکی نعش کو بیدار پل کے مقام سے پولیس نے نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ نصیر آباد کے علاقے ٹیپل شاخ کے قریب تالاب میں ڈوب کر ایک دس سالہ بچی جاں بحق ہو گئی نعش کو نکال لیا گیا نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں