حب،کسٹم انٹلیجنس کے رویے کیخلاف آر سی ڈی شاہراہ گڈانی موڑکے مقام پر بلاک

حب(انتخاب نیوز) کسٹم انٹلیجنس کے رویے کیخلاف کراچی مکران ٹرک اونرزایسوسی ایشن کی کال پرآر سی ڈی شاہراہ بلاک گڈانی موڑ کے قریب احتجاج کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدیدپریشانی کا سامناکسٹم انٹیلی جنس کے افسران و اہلکاران لک بدوک کے مقام پر غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کر رکھی ہے جہاں مال بردار گاڈیوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ایس ایچ او تھانہ گڈانی محمد ہاشم رونجھو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مظاہرین سے مزاکرات جاری
اسسٹنٹ کلکٹر انٹیلی جنس سلیم کھوکھر کا تبادلہ کیا جائے اور لک بدوک پر قائم غیر قانونی چیک پوسٹ کو ختم کیا جائے مظاہرین کا مطالبہ

اپنا تبصرہ بھیجیں