اوستہ محمد، دو قبائل کے درمیان تصادم،پانچ افراد زخمی
اوستہ محمد: اوستہ محمد پرانی دشمنی کی بنا پر رند اور بلیدی قبائل کے درمیان تصادم فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی رند برادری کے مشتعل نوجوانوں نے سٹی پولیس تھانہ کے سامنے جناح روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمدورفت بند کر دی اور احتجاج کی اور پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی مشتعل افراد نے سی آئی اے انچارج منظور جمالی اور پولیس اہلکاروں پر حملہ بول دیا تشدد اور زدکوب کر کے ایک پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی پولیس اہلکاروں نے مشکل سے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو مشتعل افراد سے بچا لیا تفصیلات کے مطابق پرانی دشمنی کی بناء پر شبیر چوک پر رند اور بلیدی قبائل کے درمیان تصادم فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے تین کا تعلق بلیدی قبائل جبکہ دو زخمی کا تعلق رند برادری سے بتایا جارہا ہے جبکہ واقعے کے خلاف رند برادری کے مشتعل افراد نے سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کے سامنے احتجاج کیا اور جناح روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمدورفت کو معطل کر دیا گیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اسی دوران سی آئی اے انچارج منظور جمالی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سٹی تھانہ جا رہے تھے کہ اچانک مشتعل افراد نے سی آئی اے انچارج اور پولیس اہلکاروں پر حملہ بول دیا اور تشدد کا نشانہ بنا دیا اور ایک پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی گئی پولیس اہلکاروں نے سی آئی اے انچارج اور دیگر پولیس اہلکاروں کو بحفاظت نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس زرائع کے مطابق مشتعل افراد نے فائرنگ بھی کی اور سٹی پولیس تھانہ میں حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جس پر مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے داغ دیئے جس پر مشتعل افراد منتشر ہوگئے پولیس نے پانچ سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے لیا اور حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے مزید پولیس کی کمک طلب کر لی گئی مزید کاروائی مقامی پولیس کر رہی ہے۔


