جامعہ بلوچستان میں مختلف تعلیمی، ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے سائنس بلاک کے ڈین آف فیکلٹیز کے جدید تقاضوں سے آراستہ ڈین دفاتر کی چابیاں ڈین فیکلٹیز کے حوالے کئے۔ جن میں ڈین فیکٹی ر پروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی، پروفیسر ڈاکٹر ابراھیم بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر عالم مینگل، پروفیسر ڈاکٹر منظور اقبال خٹک اور پروفیسر ڈاکٹر نائید حق شامل تھے۔ اور اس بابت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈین فیکٹیز، سینئر اساتذہ اور افیسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ ہر شعبہ جات کی بہتر کارکرگی، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ڈین دفاتر کوجدید تقاضوں سے آراستہ کرنا دوررس نتائج کا حامل ہے۔ جس کا مقصد فیکلٹی کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کو پروان چڑھانے سمیت مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور فیکلٹی کے درپیش مسائل کو بروقت حل کرنے کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ادارے کی ترقی، شعبہ جات کی بہتر کارکردگی اور ملازمین و طلباء و طالبات کے فلاع و بہبود کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اور مختلف تعلیمی، ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ اور ڈین فیکلٹیز کے دفاتر کو آراستہ کرنا ان منصوبوں کا حصہ ہے۔ اور مرحلہ وار دیگر منصوبوں کو پایائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبہ جات کے قیام کو یقینی بنانے، طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی سمیت بہتر سمت کی جانب گامزن اور رہنمائی کرنا اولین مقاصد میں شامل ہیں۔ اور تعلیمی ضرورتوں کے ساتھ دیگر سہولیات کو پورا کرنے کے لئے تمام وسائل بروء کار لائی جارہی ہیں۔ اور آخر میں انہوں نے باقاعدہ طور پر ڈین فیکلٹی کو انکے دفاتر کی چابیاں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں