نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت نے اقتدار کی خاطر عوام کو لڑایا، نور محمد دمڑ
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا کہ نام نہاد قوم پرست پشتون قوم پرست جماعت کی عناپرستی خودغرزی اور اقرباپروری کی بناپر ان کی قوم پرستی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے پشتون قوم پرست جماعت نے اپنے اقتدار کیلئے عوام کواقتدار کی خاطر لڑاتے رہے صوبے میں پشتون قوم پرست جماعت کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے نام نہاد پشتون قوم پرست کی دور حکومت میں پشتون بیلٹ کے غریب اور تعلیم یافتہ نواجونان چپڑاسی کی نوکری کیلئے درپدر کی ٹھوکرے کھارہے تھے جبکہ پشتون قوم پرست جماعت کے وزراء اپنے بچوں رشتہ داروں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات تو کرسکتے تھے لیکن ان غریبوں کیلئے جن میں اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم افراد موجود انکے کیلئے چپڑاسی کی نوکری بھی نہ دے سکیں جب سے اقتدار میں آیا ہوں حلقے کے سینکڑوں نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا ہے حال ہی میں محکمہ صحت میں حلقے کے دونوں اضلاع کے سینکڑوں خالی اامیاں مشتہر ہوچکے جبکہ محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں میں ٹیسٹ انٹرویو دینے والے نوجوانوں کو جلد میرٹ پرروزگار فراہم کرینگے ہم نے بیروزگار نوجوانوں پر پشتون قوم پرست کے دور حکومت میں روزگار کے بند دروازے کھل دیئے ہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہوں حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل ہمارا اولین ترجیحی ہے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی مقبول جماعت کر ابھری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دلانے اور عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت تمام تروسائل کو بروئے کارلارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرچکا ہے صوبے میں کئی دہائیوں سے اقتدار پر برجمان پشتون اور بلوچ بھائیوں کے حقوق کھانے والوں کو بلوچستان عوام نے اپنے ووٹ کی پرچی کے زریعے ان سے اپنے حقوق بدلہ لیکر ایسا شکست سے دوچار کردیا انہوں نے کہاکہ پشتون قوم پرست جماعت کو شہید عثمان خان کاکڑ کے خون پر اپنی سیاسی دکانداری چمکاکر احتجاجی مظاہرے کرنے کے بجائے عثمان خان کاکڑ کی موت/ شہادت کی تحقیقات تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثبوت پیش کرے تاکہ جوڈیشل کمیشن جلد سے جلد تحقیقاتی عمل مکمل کرکے اپنا فیصلہ جاری کرسکے انہوں نے کہا کہ پشتون قوم باشعور ہوچکی ہے اب مزید انکے جھوٹے نعروں سے ورغلانے والے نہیں ہے پشتون قوم ترقی چاہتے وفاقی و صوبائی حکومت پشتون قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہیں انہوں نے کہاکہ پشتون قوم کو مزید جھوٹے نعروں سے بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے پشتون قوم ہوچکی ہے۔


