خضدار،اسلحہ کی نمائش، نجی گارڈز، پرائیویٹ ملیشیاء اور غیر تصدیق شدہ نمبر پلٹس کے استعمال پر پابندی
خضدار:ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے تحت ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش، نجی باڈی گارڈز، پرائیویٹ ملیشیاء رکھنے اورجعلی نمبرپلٹس آویزاں کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ مجاز حکام اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قانون کی پاسداری نہ کرنے والے ایسے تمام افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Load/Hide Comments


