ڈیرہ اللہ یار، کورونا سے متاثرہ نوجوان کے خاندان کے 11افراد کی سکریننگ،نمونے لیے گئے

ڈیرہ اللہ یار, ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی چار نوجوانوں میں کورونا وائرس کا کیس پازیٹو آگیا مزید 11 افراد کی اسکریننگ کرکے سیمپل لیے گئے کورونا وائرس کے چار متاثرین کو کراچی اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ڈیرہ اللہ یار کے رہائشیوں میں کورونا وائرس کیس مثبت آنے کی ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ احمد نواز بہرانی ایک ہفتہ قبل اسلام آباد سے اپنے گھر ڈیرہ اللہ یار آئے تھے اور یہاں سے اپنے چچازاد بھائیوں کامران، حسنین اور شاہد بہرانی کے ہمراہ گوادر گیا تھا جہاں پر احمد نواز میں کورونا وائرس کے علامات ظاہر ہوئے تو چاروں نوجوان فوری طور پر کراچی گئے جہاں انکا ٹیسٹ کیا گیا تو چاروں نوجوانوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں آئسولیٹ کیا گیا ہے کورونا وائرس کے شبہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بہرانی محلہ پہنچ گئیں جہاں متاثرہ نوجوانوں کے اہل خانہ کے 11 افراد کی اسکریننگ کرکے سیمپل حاصل کیے گئے جنہیں ٹیسٹ کے لیے کوئٹہ بھیجوایا جائیگا ناظم صحت کا کہنا تھا کورونا وائرس کے مثبت کیس ڈیرہ اللہ یار میں نہیں بلکہ کراچی میں سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں