کوئٹہ ایس او پیز کی خلاف ورزی، 62دکانیں سیل

کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 62دکانیں سیل کردی۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کے مطابق کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے پر 62دکانیں سیل کردی دوسری جانب دکانوں کو سیل کرنے کیخلاف تاجربرادری نے احتجاجا منان چوک پراحتجاجاََ ٹائر جلا کرسڑک کوبلاک کردیابعدازاں اے سی کوئٹہ زوہیب صدیقی کی تاجربرادری سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیااے سی کوئٹہ زوہیب صدیقی کے مطابق دکانداروں نے ویکسینشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اگر ویکسین نہیں کرائی گئی تو کارروائی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں