ہم نے ہمیشہ ملک کے اندر آزاد و خود مختار عدلیہ کیلئے آوازبلند کی ہے، بلوچستان بار کونسل

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل اور صوبائی بارکونسلز کے مشترکہ فیصلے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے پانچویں نمبر جحج کو سپریم کورٹ میں تعنات کرنے سپریم جوڈیشری میں من پسند تعناتیوں کے خلاف کل بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے بلوچستان بار کونسل نے جاری ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل نے ہمیشہ ملک کے اندر آزاد اور خودمختار عدلیہ کیلئے آواز بلند کیا ہے جوڈیشری میں میرٹ کے برعکس تعناتیوں اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے اقرباء پروری اور الجہاد ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ کے واضع فیصلے سینئرز کی جگہ جونئیر کو ترجیح دینا ایسے عمل کی مخالفت کی ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل کو سندھ سے پانچویں نمبر جحج کو تعنات کرنے پر شدید تحفظات ہیں جس کے خلاف وکلاء تنظیموں کے ساتھ ملکر آواز بلند کریں گے بیان میں بلوچستان بار کونسل نے کل مورخہ 13 جولائی بروز منگل کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں