جھل مگسی، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی
گنداواہ,بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے قریب کبر میں ویگو گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ گنداواہ کوٹڑہ روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے 2افرد شدیدزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقے کبر کے مقام پر ویگو پک اپ اور موٹر سائکل میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار نیازل موقع پر ہلاک ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز انتظامیہ نے نعش کو ضروری کاروائی کے لیے سول ہسپتال جھل مگسی لایا گیا جسے ضروری کاروایی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دوسرے واقع میں گنداواہ کوٹڑہ روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں مقامی لوکل فنکار زخمی ہوگئے جس کے بعد انھیں علاج معالجے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ لایا گیا مزید تفیتش مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments