کوئٹہ, ریلوے پولیس کی کاروائی 27لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار کر وا لی گئی
کوئٹہ: کوئٹہ میں ریلوے پولیس کی کاروائی 27لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار کر وا لی گئی، ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق منگل کو ریلوے پولیس نے کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ پر ریلوے کی زمین پر خانہ بدوشوں کی جانب سے کئے گئے غیر قانونی قبضے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 27لاکھ 79ہزار روپے سے زائد کی زمین قابضیں سے واگزار کر والی،ایس پی ریلوے وزیر علی نے کہا ہے کہ غیر قانونی قبضے کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے ریلوے کی زمین کو واگزار کروایا جائیگا ریلوے پولیس کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے
Load/Hide Comments


