چند ناکام لوگ پانی پر سیاست کر کے اپنی دکان چمکانا چاہتے ہیں، محمد خان لہڑی

تمبو:رکن صوبائی اسمبلی و مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ کچھ ناکام سیاسی لوگ پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کمی کے نام پر چند بیانات دیکر اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتے ہیں عوام کو بے یارومدگار چھوڑ کر ڈرائنگ رومز کے مزے لینے والے عوام کے کبھی بھی ہمدرد نہیں ہو سکتے جام کمال حکومت پٹ فیڈر کی بحالی اور زراعت کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جلد ہی پٹ فیڈر کینال کا مسئلہ حل ہو جائیگا سیاسی پنڈتوں کو پھر سیاست کرنے کیلئے کسی نئے ایشوز ہر شعبدہ بازی کا موقع نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمدخان لہڑی نے کہا کہ بی اے پی کی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی محرومیوں اور عدم ترقی کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا ہے بلوچستان اب ترقی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہو چکا ہے اب کوئی بھی طاقت صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی اور آسودگی سے دور نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن امان اور جدید ترقی سے جہاں خوشحالی شروع ہو چکی ہے وہاں عوام کے معیار زندگی میں بھی انقلابی تبدیلیاں آ رہی ہیں وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان اب ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا صوبہ بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں اہم و میگا منصوبوں کی تکمیل سے عوام جلد ہی مستفید ہونگے ہماری سیاست کا اصل محور ہی عوامی خدمات ہیں اور ان شا اللہ ہم اپنی عوامی خدمات کے عیوض اگلے انتخابات میں بھی ایک بار پھر اپنے سیاسی مخالفین کو انتخابی اکھاڑے میں ناک آوٹ کریں گے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں مخالفین جھوٹے پروپگنڈہ کرکے اپنی مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں