گورنر بلوچستان کاپسنی میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے گوادر کے تحصیل پسنی میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیادہشتگردی کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ ملک و صوبے کے پائیدار امن اور سلامتی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گادہشتگرد اور تخریب کار عناصر صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے جسے ہر صورت ناکام بنا دینگے گورنر سید ظہور احمد آغا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں