حکومت خواتین کو ہر شعبے میں برابری دینا چاہتی ہے، مہ جبین شیران
کوئٹہ : پا رلیما نی سیکرٹری برا ئے وومن ڈویلپمنٹ مہ جبین شیران نے کہا ہے کہ خواتین کے مسائل کاسب کو پتہ ہے لیکن خود خواتین کو ہراسمنٹ، سائبر کرا ئم کا پتہ ہی نہیں،اس کیلئے انہیں آ گا ہی دینے کی ضرورت ہے، حکومت چا ہتی ہے کہ ہر شعبے میں خواتین کی برا بری ہو اس وقت بہت سے محکموں میں خواتین نہ ہو نے کے برا بر ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے وومن ڈویلپمنٹ،یو رپی یو نین اور پی ایف ایم،کے اشتراک سے مقا می ہو ٹل میں جمعہ کو منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ ورکشاپ سے سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ظفر بلیدی،سعدیہ میر، فوزیہ وقار اور دیگر نے بھی خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی تو جہ دینی چا ہیئے ہما ری پا لیسی ایسی ہو کہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ کتنی بچیاں اسکول سے با ہر ہے ہم میرٹ کو نہیں دیکھتے ڈاکٹر ز اور نر سز کو دوسرے اضلاع میں تعینا ت کر دیا جا تا ہے جسے وہ صحیح ڈیوٹی انجام نہیں دے پا تے،خواتین ملک کی نصف آ با دی ہے انہیں تمام سہولیات مہیا کی جا ئے،تا کہ وہ کمیونٹی کیلئے بہتر انداز میں کا م کر سکیں۔ ورکشاپ سے خطا ب کر تے ہو ئے پا رلیما نی سیکرٹری برا ئے وومن ڈویلپمنٹ مہ جبین شیران کا کہنا تھا کہ بلو چستان میں خواتین کی ترقی کیلئے مختص فنڈز سب سے زیادہ ہیں جو پانچ سو ملین روپے ہیں اس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ بلو چستان کو جا تا ہے، یہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک اور صو بے میں خواتین کی حالت تسلی بخش نہیں، حکومت ان کے مسائل حل کر نے کیلئے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ورکنگ وومن ہاسٹل،کرا ئسز سنٹر میں خواتین کو تربیت کی فرا ہمی حکومت کے اقدامات ہیں قبا ئلی نظام میں خواتین کو با ہر نکلنے کی اجازت نہیں ایسے میں اداروں کا ان تک پہنچنا مشکل ہے ہمیں یہ مائنڈ سیٹ تبدیل کر نا ہو گا۔


