جام کمال نے نصیرآباد ڈویژن کو کم پانی دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان سے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ اور وزیر اعلی کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے جمعہ کو ملا قات کی۔ ملا قات کے دوران دو نوں رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کو نصیر آباد ڈویژن میں درپیش پانی کے مسئلے سے آگاہ کر تے ہوئے بتا یا کہ سندھ کی جانب سے پانی کم ملنے کے باعث فصل متاثر اور کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے فور ی طورپر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا اور ان سے بلو چستان کے پانی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جس پر وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کو پانی کے معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں