اوستہ محمد، چوری کی وارداتوں میں اضافہ، دو موٹر سائیکل چھین لئے گئے

اوستہ محمد:اوستہ محمد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں، ایک موٹر سائیکل ڈکیتی اور دوسرا چوری تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں امن امان کا مسئلہ جوں کا توں گزشتہ روز ایک موٹر سائیکل پیارے بلوچ نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی کہ نا معلوم چور چوری کر گئے، جبکہ دوسرا واقع سلیم کالونی میں محمدحیات مگسی جو کہ شاہی چوکی کا رہائشی تھا کسی کام سے آیا تو نہ معلوم تین ڈاکووں نے ان سے زبر دستی موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی تو محمد حیات نے مزاحمت کی تو ان پر فائر کیا تو وہ بال بال بچ گیا اور ڈاکووں نے ان سے سی ڈی 70ماڈل 2021چھین کر فرار ہو گئے اوستہ محمد میں امن مان کا مسئلہ جوں کا توں ڈکیتاں اور چوریاں نہ رک سکیں پولیس کے لئے پریشانی کا سامنا شہری پریشان، تین ڈاکووں کا ایک گروہ شہر میں سرگرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں