اسلحہ کی نمائش کے جرم میں مزید 5افراد حوالات بند
سرگودھا:سرگودھا میں اسلحہ کی نمائش کر کے قانون کا مزاق اڑانے والے پانچ مسلح افراد کو گرفتار کر کے حوالات بند اور مقدمات درج کر لئے گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی مقامات چک 42 جنو بی،بھیرہ،سکندر موڑ، پٹھانکوٹ میں پولیس نے چھاپے مار کر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسحلہ کی نمائش کر کے قانون کا مزاق اڑانے اپنے علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے پر پانچ مسلح افراد عامر،تنویر،غلام علی، مقبول حسین،عامر حسن کو حراست میں لے کر تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا گیا اور پولیس الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
Load/Hide Comments


