پشاور،قرنطینہ سینٹر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر اور حوالدار جاں بحق

پشاور: دوران پور قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کے علاقے دوران پور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق موقع پر موجود پولیس کے دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں