امریکی انخلاء کے بعد افغان حکومت سے جلدی ہی بہت سے علاقے کنٹرول سے جا سکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس
واشنگٹن:امریکی انٹیلی جنس کے تازہ ترین جائزے میں افغانستان میں طالبان تحریک کی تیز رفتار پیش قدمی اور ملک میں امن و امان کی صورت حال کے بگاڑ سے خبردار کیا گیا ہے۔انٹیلی جنس رپورٹوں میں متنبہ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان تحریک امریکی افواج کے انخلا کے بعد عن قریب ممکنہ طور پر ملک کے بڑے حصے کا کنٹرول سنبھال لے گی۔اس سلسلے میں CNN نے اپنی رپورٹ میں کئی با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل طالبان تحریک کاآخری پڑاؤ ہو گا
Load/Hide Comments


