کوئٹہ میں پیٹرول ناپید:پمپس کی بندش سے مشکلات بڑھ گئیں
کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس کی بندش عوام کی مشکلات بڑھنے لگی پاکستان سٹیٹ آئل کے پمپس کے علاوہ دیگر تمام پیٹرول پمپس بند کردی گئی ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فی لیٹر 150سے 190روپے فروخت ہورہی ہے جبکہ سرحدی شہر چاغی میں فی لیٹر 175روپے فروخت ہونے لگی ہے کھلے پیٹرول پمپس پر عوام کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان سٹیٹ آئل کے علاوہ تمام پیٹرول پمپس بند کردی گئی کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول فراہم نہ کرنے پر پمپس مالکان نے پمپس بند کردیئے ہیں جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت بحران اختیار کرگیا ہے پی ایس او کے کھلے ہوئے پیٹرول پمپس پر عوام کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فی لیٹر ایرانی پیٹرول 150سے 190روپے فروخت ہورہاہے جبکہ ایرانی کے سرحد کے قریب ضلع چاغی میں فی لیٹر 175روپے وصول کیا جارہاہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متعلقہ حکام کو پیٹرول کی فراہمی کا پابند بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔


