کیچ کے نامور شخصیات مصطفی ایوب ایڈووکیٹ کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے آج خالق حقیقی سے جا ملے
تربت (نمائندہ انتخاب)بلوچستان بارکونسل کے سابق رکن، کیچ بار کے سابق صدر نامور وکیل مصطفی ایوب گچکی ایڈووکیٹ بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے، وہ گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں کرونا سے لڑتے لڑتے پیرکے روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے، مصطفی ایوب گچکی ایڈووکیٹ کی میت کراچی سے تربت لائی جارہی ہے جہاں انہیں منگل کے روز آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاجائے گا،واضح رہے کہ مرحوم مصطفی ایوب گچکی کے بڑے بھائی سابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مکران ڈاکٹرجنید گچکی بھی گزشتہ سال کرونا وباء سے انتقال کرگئے تھے، دریں اثناء کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر، سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ہائی کورٹ ناظم الدین ایڈووکیٹ، بلوچستان بارکونسل کے وائس چیئرمین قاسم گاجی زئی ایڈووکیٹ، بی این پی ضلع کیچ کے صدرمیجرجمیل احمددشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن میرباہڑجمیل دشتی ایڈووکیٹ، بی این پی تحصیل دشت کے صدر عبدالواحددشتی نے مصطفی ایوب گچکی کی وفات پرگہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کی ہے۔


