دکی، سفاک بیٹے نے فائرنگ کرکے والدین کو قتل کر دیا

دکی : بلوچستان کے علاقے دکی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے والدین کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سب ڈیوژن لونی کے علاقے جنگل صدوزئی میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور والد دونوں جاں بحق ہوگئے رسالدار لیویز اسرار احمد ترین کے مطابق قاتل عثمان لونی کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے مقتول کے والدین بتائے جارہے ہیں۔ لیویز فورس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے رسالدار اسرار احمد ترین کے مطابق قاتل کے گھر والوں کا موقف ہے کہ قاتل نشے کا بھی عادی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں