امریکہ شرائط پورے کرے تو کابل ایئر پورٹ کا انتظام سنبھال لیں گے، ترک صدر

انقرہ(انتخاب نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ’اگر ہمارا نیٹو اتحادی امریکا کچھ شرائط پوری کرے تو ترکی کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھال سکتا ہے۔‘عرب نیوز کے مطابق منگل کے روز شمالی سائپرس سے ایک ٹیلی وڑن خطاب کے دوران ترک صدر طیب اردوغان نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم اس وقت امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے بارے میں مثبت رخ میں سوچ رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’لیکن امریکا کو کچھ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ پہلی شرط یہ ہے کہ امریکا سفارتی تعلقات میں ہمارا ساتھ دے۔ دوسرے وہ اپنے لاجسٹک وسائل کو ہماری جانب پھیر دے اور یہ کہ کابل ایئرپورٹ کو چلانے میں سنجیدہ نوعیت کی مالی اور انتظامی پیچدگیاں ہو سکتی ہیں، امریکا کو چاہیے کہ اس سلسلے میں ہماری ضروری معاونت کرے۔‘ اردوغان نے ترکی کے طالبان سے بات چیت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان میں ایک نئے دور کا ا?غاز ہو رہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں، وہ یقینی طور پر ترکی کے ساتھ زیادہ سہولت کے ساتھ ان معاملات پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم کسی نہ کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں