سب سے بڑا ناراض بلوچ تو بلوچستان میں بیٹھا ہے،نعروں سے کسی کو ورغلایا نہیں جاسکتا، جام کمال

اوتھل:وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان نے کہا ہے کہ باہر بیٹھے ناراض تو الگ بڑا ناراض بلوچ تو یہاں بلوچستان میں بیٹھا ہے جن کے پاس سہولت نہیں وہی ناراض ہیں اور انکی ناراضگی تب ختم ہوگی جب ان کے پاس سہولیات میسر ہونگی اب نعرے لگا کر لوگوں کو ورغلایا نہیں جاسکتا اب لوگ حقیقت میں ترقی چاہتے ہیں تنگ نظریہ کی سیاست نے صوبیکا نقصان کیا ہے اب حالات بدل رہے ہیں اور معاملات درست سمت میں جارہے ہیں دریجی بھی لسبیلہ کا ہی حصہ ہے کوئی سندھ کا حصہ نہیں دریجی کو ایک بند علاقہ بنایا گیا ہے ملک میں کوئی علاقہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتا کم ذہین کی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی لوگوں کا انکا حق دیا جائے مائنز بند کرکے کچھ نہیں حاصل کیا جاسکتا ہم نے تو کسی کا کام نہیں بند کرایا آپ پورے لسبیلہ میں ترقیاتی کام کروائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن آپ لوگ کیس کرنے کے بڑے ماہر ہو کیس کرکے کاموں کو بند کردیتے ہیں ساندھ روڈ پر کیس اس لیئے کیا گیا کہ انکو ڈر تھا وہ روڈ دریجی تک پہنچے گا دل کو بڑھا کریں تنگ نظریے سے نکلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کنراج عمر گوٹھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کنراج سے تعلق بچپن کا ہے ہر الیکشن میں والد صاحب بھی مجھے کنراج روانہ کرتے اور اس دور سے ہمارا کنراج آنا جانا ہے یہاں پیار محبت ہے اور پرسکون ماحول ملتا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی کابینہ کو بھی علاقے دکھانے اکثر و بیشتر ساتھ لے کر جاتا ہوں تاکہ بلوچستان بھر کو دیکھے اور ہمیں احساس ہوگا انہوں نیکہا کہ جس علاقے میں روڈ نہیں ہوگا تو وہاں پر آنا جانا مشکل ہوگا اور بلوچستان کا سب سے بڑا مسلہ بھی یہی ہے کہ رسائی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم زراعت لائیواسٹاک ہیلتھ ایجوکیشن سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہے ہیں جبکہ سینیٹر دھنیش کمار پلیانی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر نوید کلمتی۔رامین محمدحسنی۔ڈاکٹر محمد خان جاموٹ نے بھی خطاب اور اسٹیج سیکریٹری فرائض کے معروف اسٹیج سیکریٹری مہراللہ الفت نے سرانجام دیئے اور تقریب میں آمد کے دوران وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا اور لوگوں نے عید ملی اور اس دوران ڈی سی لسبیلہ ایس ایس پی لسبیلہ کی نگرانی میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کیئے گئے تھے ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی۔ تحصیلدار اوتھل آفتاب موندرہ۔ایس ایچ او وندر غلام اکبر شیخ۔ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ۔سی آئی اے انچارج خالد حسین مگسی سمیت دیگر مسلسل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہیتھے اور وزیراعلی بلوچستان نواب جام میر کمال خان نے کنراج کا فضائی معائنہ بھی کیا اور اس دوران کمشنر قلات۔ڈی آئی جی خضدار اور نوابزادہ نعمت اللہ زہری بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں