دکی، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا
دکی:خون سفید ہوگیا بھائی نے بھائی کو قتل کردیالونی کے علاقے پلیانی میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو کلہاڑیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لیویز زرائع کے مطابق گزشتہ شب شاہ وزیر ولد گل میر قوم دوتانی اپنے گھر میں سورہا تھا کہ رات تقریبا 3 بجے اسکے چھوٹے بھائی نے کلہاڑیوں کے وار کردئیے۔ زخمی کو صبح قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے قاتل جنت خان ولد گل میر کو گرفتار کرلیا ہے۔قتل کیوجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Load/Hide Comments


