کوئٹہ،نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولی ماردی
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے بی بی زیارت کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بی بی ز یارت کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالحمید ولد محمد ا کبر مری جاں بحق ہوگیا، مقتول رکشہ ڈرائیور بتایا جارہا ہے جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


