بلوچستان حادثات و واقعات میں 7افراد جاں بحق، 12زخمی
کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات اور حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع ژوب میں سیلیازہ کے قریب موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد اخترمحمدناصر،قاسم خان ناصر اور کریم اللہ نیازی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے اسی طرح ژوب میر علی خیل روڈ پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار گلاب خان جاں بحق ہوگیاہے۔ضلع اوستہ محمد میں صدر تھانہ کے حدود میں گوٹھ محمد نواز مری کے رہائشی لعل جان آدمانی مگسی جعفرآباد پل سے واپس گھر جا رہا تھا کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا واقع پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے پولیس نے نعش کی پو سٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کیا اسی طرح اوستہ محمد میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت7افراد زخمی ہوگئے ہیں،اوستہ محمد کے رہائشی لفط علی پلال بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیاہے۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے یونین کونسل محمد تاوہ میں لیویز اہلکار میر علی احمد ولد میر مراد خان مینگل اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار علی احمد کو شہید کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر بچے زخمی ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد موقعہ واردات سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر لاش اور زخمیوں کو قلات ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زاہد حمید لانگو، تحصیلدار علی احمد کرد، لائن آفیسر جان محمد لانگو و دیگر آفیسران و اہلکاروں نے محمد تاوہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ شہید اہلکار علی احمد مینگل کی نماز جنازہ و تدفین کی گئی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مزید تفتیش لیویز کررہی ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ایرگیشن کے قریب نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ رکشہ ڈرائیور عبدالحمید ولد محمد اکبر کوقتل کردیااورفرارہوگئے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔صنعتی شہر حب کے علاقے گڈانی موڑ موسی ہوٹل کے قریب کار اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو حب سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


