پنجگور، فائرنگ کے تبادلے میں دوپولیس اہلکارزخمی
پنجگور : پنجگور تسپ سری قلات میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سے دو پولیس اہلکار زخمی۔پو لیس کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں پولیس موٹرسائیکل گشت اور مسلح افراد کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار جمیل اور انعام اللہ زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ مشکوک لوگ اس علاقے میں موجود ہیں جب پولیس موقعے پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکار جمیل اور انعام اللہ زخمی ہوگئے جنہیں بعد ازاں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


