دالبندین، ریلوے ٹریک پانی میں بہہ جانے کے باعث 3مال بردار ٹرینیں پھنس گئیں

دالبندین (نامہ نگار)کوئیٹہ سے تفتان جانے والی مال بردار ٹرینیں دالبندین میں پھنس گئی۔تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل دالبندین و گردونواح میں پیش آنے والے بارشوں کے ریلوے پٹٹری کو مختلف مقامات پر شدید نقصان پہنچا دالبندین کے قریب لاغاپ سور ڈگاری ڈھڈر لانڈھی تالو اور دیگر مقامات پر ریلوے پٹٹری سیلابی ریلوں میں بہہ گئی جس کی وجہ سے کوئیٹہ تفتان ٹو زاہدان بین الاقوامی ریلوے لائن پر ٹرینوں کی سروس معطل رہی اور گذشتہ دو ہفتوں سے تین مال بردار ٹرینوں کو دالبندین اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے جو کہ پاکستانی سامان سے لوڈ ہو کر ہمسایہ ملک ایران منتقل کر دئیے جاتے ہیں ریلوے پٹٹری پر بریچ اور پٹڑی کو پہنچنے والی نقصان سے یہ تینوں مال بردار ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے تاہم ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریلوے گینگ مینوں کی بڑی تعداد ریلوے پٹٹری کی مرمت کے کام میں مامور ہیں تاہم ریلوے پٹٹری کی بحالی پر مذید چند روز لگ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں